© Copyright 2017 Saut-ul-Islam Pakistan All Rights Reserved
+ 92 21 35363159 - 35867580 Fax: + 92 21 35873324
ثانی الذکر شخصیت حضرت مولانا عبدالحفیظ مکیؒ جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں اصلاحی بیان کے دوران حرکتِ قلب بند ہوجانے سے جانبر نہ ہوسکے اور روح مبارک جسم عنصری سے پرواز کرگئی، مولانا مکیؒ کا آبائی تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر بڈگام سے تھا، امرتسر میں پیدا ہوئے، وطن عزیز پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد آپ کا خاندان فیصل آباد منتقل ہوگیا، والد گرامی کو سعودی شہریت ملنے کے بعد مکہ مکرمہ چلے گئے اور ابتدائی عصری تعلیم وہاں رہ کر حاصل کی بعد ازاں دینی تعلیم کے حصول کے لئے جامعہ مظاہر العلوم (انڈیا) تشریف لے گئے جہاں برکۃ العصر شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمۃ اللہ علیہ سے اکتساب فیض کیا اور حضرت والا نے خلافت واجازت کے تمغے سے نوازا، حضرت مکیؒ نے اپنی زندگی خدمت اسلام کے لئے وقف کردی۔عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ، آزادیٔ کشمیر کی جدوجہد، اصلاح وتزکیہ، ناموس رسالت وناموس صحابہؓ کا دفاع حضرت کی زندگی کا اولین مقصد تھا جسے بخوبی سرانجام دیتے ہوئے 70سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی کی جانب لوٹ گئے۔ آخر وقت بھی زبان پر سلام قولاً من رب رحیم کے الفاظ کا جاری ہونا حضرت کی محبوبیت خداوندی کا بہترین ثبوت ہے۔ سائوتھ افریقا سے میت دبئی کے راستے سے سعودی عرب لائی گئی جہاں سرزمین مقدس میں حضرت آسودہ خاک ہوئے۔