info@majlissautulislam.com
© Copyright 2017 Saut-ul-Islam Pakistan All Rights Reserved
Email:
01:30
sautulislampk@gmail.com
+ 92 21 35363159 - 35867580  Fax: + 92 21 35873324
05:15
08:15
Example
نحمد ہ ونصلی علی رسولہ الکریم
اما بعد: 
فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم 
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم 
 وَأِذْ قَالَ أِبْرَاہِیْمُ رَبِّ اجْعَلْ ھٰذَا الْبَلَدَ اٰمِناً 
صدق اللہ مولانا العظیم وصدق رسولہ النبی الکریم ونحن علی ذالک لمن الشاھدین والشاکرین والحمد للہ رب العلمین ۔
اللہم صل علیٰ محمد وعلیٰ اٰل محمد وبارک وسلم 

مہمان خصوصی محترم جناب میجر جنرل بلال اکبر صاحب حفظکم اللہ(اللہ آپ کی ہمیشہ حفاظت فرمائے)۔ آج ہم سب کراچی کے علماء وطلبہ آپ کو اپنے ساتھ دیکھ کر نہایت خوشیوں کے ساتھ آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر اور اللہ کی تسبیح وتہلیل ہے کہ ہم اس وقت اس مجاہد کے ساتھ موجود ہیں۔ اس بندہ خدا کے ساتھ جس نے کروڑہا انسانوں کو سکون عطا کیا اور ان کے دلوں کی آواز بن کر کے آئے اور استحکام پاکستان کے لئے ایک تاریخی کارنامہ انجام دے رہے ہیں، آپ کی کراچی میں تعیناتی میں کروڑہا انسانوں کی پکار، لاکھوں مائوں کی دعائیں ،لاکھوں بیوائوں کی دہائی شامل ہے ۔ ہم افواج پاکستان ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک نڈر اور دلیر، پاکیزہ، صاحب تقویٰ اور اللہ کا خوف رکھنے والے ،ہر وقت اللہ کا ذکر کرنے والے باوضو رہنے والے جنرل کا انتخاب کیا جو صرف جنرل نہیں بلکہ ایک متقی انسان بھی ہیں ۔ 

ہم سمجھتے ہیں کہ آپ ان مائوں کی دعائوں کا بھی نتیجہ ہیں جن کے لخت جگر ذبح کئے گئے۔ ان بیوائوں کی پکار اور دعائوں کا بھی نتیجہ ہیں جن کے سرتاج گولیوں کا نشانہ بنے۔
جناب والا! کراچی کے اندر یہ امن جو آپ نے قائم کیا۔ اس پر ہم آپ کو ، سندھ رینجرز کو اور قانون نافذ کرانے والے تمام اداروں کو جتنا خراج تحسین پیش کریں۔ جتنا رب کا شکر ادا کریں کم ہے۔ امن ایک ایسی چیز ہے کہ حضرت سیدنا ابراہیم خلیل اللہ مکہ جیسے شہر کی بنیاد رکھ رہے وہاں کعبہ بھی موجود ہے کعبے کی برکتیں بھی موجود ہیں لیکن پھر بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ سے کعبہ کے لئے کیا مانگا۔فرمایا’’ رَبِّ اجْعَلْ ھٰذَا الْبَلَدَ اٰمِناً ‘‘

اے اللہ اس خانہ کعبہ کو بنارہا ہوں، اس شہر کی بنیاد رکھی ہے، اس میں تیری برکتیں بھی ہیں۔ یااللہ ان برکتوں کے باوجود میں تجھ سے اس شہر کے لئے ہمیشہ کا امن مانگتا ہوں اگر امن ہوگا تو خلق خدا تیری برکتوں سے فائدہ اٹھائے گی ،اگر امن ہوگا تو خلق خدا یہاں آکر تیری عبادت کرے گی۔

لہٰذا ثابت ہوا کہ عبادت کا تعلق بھی امن سے ہے اور رزق کا تعلق بھی امن سے ہے ۔حضرت ابراہیم ؑنے پہلے امن مانگا، بعد میں حضرت سیدنا ابراہیمؑ نے رزق کی دعا بھی کی اور برکتوں کی بھی دعا کی۔ امن ہوگا تو رزق تلاش کیا جائے گا۔ امن ہوگا تو تعلیم ہوگی، امن ہوگا تو عزتیں محفوظ ہوں گی جس شہر کا امن باقی نہیں رہتا۔ نہ رزق کی تلاش باقی رہتی ہے نہ برکت باقی رہتی ہے نہ عزتیں محفوظ رہتی ہیں نہ تعلیم باقی رہتی اور نہ ترقی کا پہیہ چلتا ہے۔ قوموں کا صفایا ہوجاتا ہے اگر ملک کی محبت ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔ ملک نہیں، ملک کا استحکام نہیں توکچھ بھی نہیں اور ملک کا استحکام ہی، ایمان، رزق، تعلیم، عبادت، معیشت اور باعزت زندگی کا ضامن ہے۔

کیا ہم نے دیکھا سنا نہیں کہ محمد علی جناح نے اور ان کے ساتھیوں نے کتنی قربانیاں دے کر یہ ملک پاکستان حاصل کیا۔ آج ہم ایمان کے بعد اپنے ملک پاکستان سے محبت اور استحکام وطن کے متمنی ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ شہر قائد کو پائیدار امن کا گہوارہ بنانے کے لئے جاری کوششیں منطقی انجام کو پہنچنے تک جاری رہیں گی۔

شکریہ افواج پاکستان
مفتی محمد محی الدین
 رئیس جامعہ اسلامیہ کلفٹن، کراچی