info@majlissautulislam.com
© Copyright 2017 Saut-ul-Islam Pakistan All Rights Reserved
Email:
01:30
sautulislampk@gmail.com
+ 92 21 35363159 - 35867580  Fax: + 92 21 35873324
05:15
08:15
Example
کہتے ہیں انسان کی پہچان اس کی زبان اور علم سے ہوتی ہے مگر ہمارے یہاں عجیب فلسفہ ہے ہم علم اور میٹھی زبان کی بجائے چرب زبانی اور شعلہ بیانی کو ہی اچھی زبان اور علم کا درجہ دیتے ہیں ۔ ادارے دینی ہوں یا عصری تعلیم کے ،آپ کا علمی معیار ہمیشہ سے ہی زیر بحث رہا ہے۔ ان لوگوں میں کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو دنیا کی پروا کئے بغیر صراط مستقیم پر واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً وَّلَاتفرقواسے سختی کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں ۔ ایسے بہت سوں میں ایک روشن ستارہ مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کے نام سے زمین پر جگمگارہا ہے۔ 
مجلس صوت الاسلام پاکستان کے خطباء کورس سے فارغ التحصیل یہ نوجوان اس وقت اتحاد بین المسلمین کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ مسلکی لحاظ سے دیوبند سے تعلق رکھتا ہے مگر اس کا علم کئی حدود وقیود اور فتوئوں سے باہر تک پھیلا ہوا ہے۔ اکثر لوگوں کو یہ گلہ ہوتا ہے کہ دینی مدارس سے کوئی سائنس دان نکلتا ہے اور نہ کوئی ڈاکٹر یا انجینئر پیدا کیا جاتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس نوجوان عالم دین سے ملنے کے بعد ان لوگوں کے گلے شکوے ختم ہوجائیں گے کیوں؟ کیونکہ یہ نوجوان اتحاد بین المسلمین کی جس عمارت کی تعمیر میں مصروف ہیں وہ لاکھوں سائنس دان ،ڈاکٹر زاور انجینئر زمل کر بھی تعمیر نہیں کرسکتے۔… اختلافات برائے اختلافات اور نفرت وحسد کی بھٹی میں جلتے اس معاشرے کے اندر ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہیں  ،آپ ابتدائی دینی نصاب، آسان تجوید اردو انگلش، عقائد اسلام، تعارف فقہ، تقسیم میراث کی اہمیت وفضیلت، معرکہ اور ایک سے زائد شادیاں جیسی شہرۂ آفاق کتابوں کے مصنف ہیں، معاشرتی مسائل اور انسانی حقوق پر زود اثر تحریریں، امن وسلامتی، انسداد انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے لئے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ان کے بیانات اپنی اہمیت کے خود گواہ ہیں۔
دین اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق اور اسلاف کی صفات کے حامل یہ نوجوان اس وقت ایک بریلوی مسلک کی مسجد جامع مسجد انوار مدینہ میں درس قران وحدیث کی شمعیں روشن کئے ہوئے ہیں جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔میرے خیال میں موجودہ دور میں اگر حکومت وقت اس عظیم کامیابی کے اسرار ورموز اور آنے والے ماہ وسال میں اس کے ثمرات کو سمجھ سکتی تو شاید یہ نوجوان کم ازکم ستارہ امتیاز کا ضرور حق دار ٹھہرتا۔
مجھے یقین ہے کہ جب تک مولانا سید عبدالوہاب شیرازی جیسی نابغۂ روزگار ہستیاں موجود ہیں تو ان شاء اللہ اتحاد بین المسلمین کے چراغ روشن رہیں گے اور یہی ان نوجوانوں کی ملک گیر مذہبی واصلاحی تنظیم مجلس صوت الاسلام کا پیغام بھی ہے۔

مسلک بریلوی مسجد میں دیوبند عالم دین کا درس قرآن وحدیث

اتحاد بین المسلمین کی روشن مثال
مفتی عمران صاحب (مکتبہ فکر بریلوی) مولانا سید عبدالوہاب شیرازی کے ہمراہ
 روشن ستارے
roshan_sitaray