info@majlissautulislam.com
© Copyright 2017 Saut-ul-Islam Pakistan All Rights Reserved
Email:
01:30
sautulislampk@gmail.com
+ 92 21 35363159 - 35867580  Fax: + 92 21 35873324
05:15
08:15
Example
الحمد للہ علماء کرام کے اس شعبے میں آنے سے وہ اہداف جو گورنمنٹ کی جانب سے طے شدہ اصول کے تحت ایک سال میں حاصل کرنے ہوتے ہیں بخوبی حاصل کئے جارہے ہیں جو کہ اس سے پہلے تقریباً صفر تھے 

صحت اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے اور بیمار کی صحت یابی کے لئے کوششیں کرنے والے بھی انعام خداوندی سے کم نہیں، مجلس صوت الاسلام پاکستان کا یہ اعزاز ہے کہ اس کے تربیت یافتہ نوجوان خطباء وعلماء محراب سے باہر کی دنیا میں بھی خدمت انسانی کے ہر شعبے میں موجود ہیں۔

مفتی احسان الحق جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ یوسف بنوری ٹائون سے فاضل ہیں۔ آج کل مدرسہ انوار القرآن وجامع مسجد تقویٰ چلتن ہائوسنگ اسکیم میں امام ونظامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے سال 2013-14ء میں مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیر اہتمام خطباء کورس میں تربیت مکمل کی۔ مفتی احسان الحق کافی عرصے سے پولیو موبلائزر کے طور پر کام کر رہے ہیں ، ایک مذہبی فرد ہونے کے ناطے ان کا کام ان لوگوں کو سمجھانا ہوتا ہے جو لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے، مفتی احسان الحق کہتے ہیں ہم ان لوگوں کے ساتھ کونسلنگ کرکے انہیں علماء کرام کے فتواجات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیںاور الحمد للہ علماء کرام کے اس شعبے میں آنے سے وہ اہداف جو گورنمنٹ کی جانب سے طے شدہ اصول کے تحت ایک سال میں حاصل کرنے ہوتے ہیں بخوبی حاصل کئے جارہے ہیں جو کہ اس سے پہلے تقریباً صفر تھے ۔

 مفتی احسان کہتے ہیں کہ اس دوران ہمیں مختلف لوگوں سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا بھی پڑتا ہے جس میں مذہبی لوگوں کے علاوہ بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں جیسے ایک مرتبہ میں پولیو مخالف ایک بستی میں کونسلنگ کے لئے گیا تو اس دوران اچانک ایک گھر سے ایک عورت نکلی اور بہت برا بھلا کہنے لگی اورمجھے دھمکیاں دینے لگی کے میں آپ کو مار دوں گی آئندہ ہمارے ہاں کونسلنگ کے لئے مت آیا کرو میں ایک تعلیم یافتہ خاتون ہوں آپ سے زیادہ میں نے اس حوالے سے پڑھاہے۔

 اسی طرح کونسلنگ کرتے ہوئے ایک  باراپنے ایک مذہبی عالم نے بھی مجھے بہت برا بھلا کہا کہ آپ لوگ حکومت کے ایجنٹ ہو اور پولیو کی خاطر اپنا ایمان بیچتے ہو ،پھر اسے سمجھانے کے لئے میں نے پولیو پلانے کے جائز ہونے کے حوالے سے کراچی اور اندروں ملک خاص کر دارالعلوم دیوبند کا فتوا دکھا یا تو وہ سمجھ گئے اور خاموشی سے اپنے بچوں کو بھی قطرے پلوادیئے۔یہ بہت سی مشکلات میں سے چند سمجھیں۔ بہرحال اس وقت بہت سی مشکلات ختم ہوچکی ہیں۔










 دوسری بات یہ کہ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی شخص ماں کے پیٹ سے پڑھ کر آتا ہے نہ زندگی کے رموز سیکھ کر آتا ہے اس دنیا میں آنے کے بعد ہی وہ سیکھ کر عملی زندگی شروع کرتا ہے اور اس کے لئے تربیتی اداروں کا ہونا ضروری ہے۔ میں اپنے ذاتی تجربے کے تحت یہ بات کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا کہ بلاشبہ مدارس سے فارغ ہونے والے طلبہ کی دینی ودنیاوی تربیت کا جو کام مجلس صوت الاسلام پاکستان انجام دے رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

مفتی ابوہریرہ محی الدین اور ان کے رفقاء کی کاوشیں قابل صد تعریف ہیں۔ ان کے خلوص اور تربیت کا نتیجہ ہے کہ آج سینکڑوں علماء پاکستان اور بیرون ملک مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔



نوجوان عالم کا ملک سے پولیو کے خاتمے میں شاندار کردار
 روشن ستارے
roshan_sitaray