کراچی( پ ر)اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے اس کلمہ کے دو جز ہیں ، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعتراف واقرار اور اس اعتراف واقرار کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کے سواکسی مدعی الوہیت کا وجود ناقابل برداشت ہے اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مدعی نبوت کا بساط نبوت پر قدم رکھنے کی جرأت کرنا بھی لائق تحمل نہیں یہی عقیدہ ختم نبوت کہلاتا ہے جس پر روز اول سے آج تک امت مسلمہ قائم ہے،جو لوگ لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے ایمان واقرار سے سرشار ہوکر نورِ ایمان سے منور ہوچکے ہیں اور اسلامی برادری کا حصہ ہونے پر فخر کرتے ہیں ان پر یہ ذمہ داری عائد کی گئی ہے کہ وہ مشرکوں کی سرکوبی کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باغیوں کے خلاف بھی سینہ سپر ہوجائیں اور جھوٹے مدعیان نبوت کے جھوٹے طلسم کو پاش پاش کرکے رکھ دیں اسی ذمہ داری کا نام تحفظ ختم نبوت ہے۔آج 7ستمبر بھی ہمیں عقیدہ ختم نبوت اور اس کے تحفظ کی یاد دلاتا ہے اسی دن 1974پاکستان کی پارلیمان نے فتنہ قادیانیت کو رد کیااور مرزا غلام قادیانی کے پیروکاروںکو دائرہ اسلام سے خارج قراردیا۔آج کے دن کی مناسب سے ہم پارلیمانی اور علماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحفظ ختم نبوت کی ذمہ داریوں کا حساس کیا۔ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلام کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے سیکرٹریٹ سے جاری پیغام میںکیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستان اور بیرون ملک قادیانی اپنے مذہب کا پرچار کررہے ہیں اور راسخ العقیدہ مسلمانوں کے ایمان کو متزلزل کررہے ہیں جو کہ انتہائی فکر مندی کی صورتحال ہے،اپنے پیغام میں مفتی ابوہریرہ محی الدین نے مزید کہا کہ ردقادیانی ہر مسلمان کے ایمان کا جزوہے اور تحفظ ختم نبوت ذمہ داری ہے لہٰذا آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ پیارے نبی آخرزمان حضرت محمد ﷺ کی ناموس پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے اور جھوٹے نبیوں سے امت کو محفوظ رکھنے کے لیے اپنی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے
Please follow and like us: