اعلامیہ

علماء امن کنونشن کا اعلامیہ

علماء امن کنونشن امت مسلمہ کو اتحاد و ا تفاق، محبت و اخوت، عدل و انصاف، تحمل و برداشت سمیت تمام اعلیٰ اخلاقی صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے جو اسلام کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں اور نوجوان علماء کرام کا یہ امن کنونشن اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم سب معاشرے میںامن وسلامتی خیر و بھلائی، فلاح و بہبود اور انسانیت کی عظمت بحال کرنے کے لیے اپنا سرگرم کردار ادا کریں گے۔
ہم معاشرے میں پھیلی ہوئی دہشت گردی، قتل و غارتگری، خودکش حملوں سمیت فتنہ و فساد کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ‘ہم اس بات کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور ان کی امیدوں کا حاصل ہے، یہ ملک بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا یہ ملک ہماری پہچان ہے ۔ہم اس عزم کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی تعمیر و ترقی اور اس کا استحکام ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے اور ہم قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تمام فروعی، لسانی، عصبی، اور فرقہ وارانہ اختلافات ختم کرکے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں، ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام گروہوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسلح جدوجہد کے بجائے افہام و تفہیم کی راہ اپنائیں اور ملک و قوم کی املاک، مساجد، مدارس ، اسکولز‘دیگر تعلیمی اور فلاحی اداروں اور شاہرائوںکو نقصان پہنچانے سے گریز کریں ،ایسی تخریبی کارروائیوں میں ملوث عناصر کا یہ عمل اسلامی تعلیمات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ہم آخر میں ایک بار پھر تجدید عہد کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں محبت و اخوت، عدل و انصاف، استحکام و ترقی کو فروغ دیں گے اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں اور خرابیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ (ان شاء اللہ) 
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

Please follow and like us:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے