تربیت خطباء کورس

مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیرانتظام ایک سالہ تربیت خطباء کورس بھی کروایا جاتا ہے جس میں سالانہ 200 ائمہ اور خطباء کو تربیت فراہم کی جاتی ہے اور اس کورس کا آغاز 2013ء میں کیا گیا تھا۔
اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہونے والے اس کورس کو نہایت ہی مقبولیت حاصل ہے اور ان شہروں میں نوجوان خطباء اور ائمہ مساجد سیکڑوں کی تعداد میں کورس میں شمولیت کے لیے خواہشمند ہوتے ہیں جن میں ہر شہرسے 50 خطباء کا انتخاب کیا جاتا ہے۔


اس کورس کا بنیادی مقصد ائمہ اور خطباء میں تحقیق کی جستجو پیدا کرنا اور دور حاضر کے مسائل سے آگاہی فراہم کرنا ہے، کورس میں شامل نوجوان ائمہ اور خطباء کو آمادہ کیا جاتا ہے کہ وہ نماز جمعہ جیسے عظیم اجتماع کو دین اسلام کی حقانیت، صحیح اسلامی تعلیمات کے فروغ اور بین المذاہب، بین المسالک ہم آہنگی کے لیے استعمال کریں اور ان کے ذریعے محبت و اخوت، رواداری، امن و امان اور احترام انسانیت کو فروغ دیں۔
اس ایک سالہ کورس کے ذریعے ائمہ مساجد اور خطباء کو معاشرے میں موجود برائیوں اور معاشرے کے لیے خطرہ بننے والے عوامل کی طرف بھی متوجہ کیا جاتا ہے اور ان میں یہ صلاحیت پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ ان برائیوں کے خاتمے میں سرگرم اور قائدانہ کردار ادا کریں اور نوجوانوں کو ان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
تربیت خطباء کورس کے دوران ہماری کوشش  ہوتی ہے کہ ہم نوجوان ائمہ اور خطباء کو دور حاضر کی ضروریات اور معاشرے میں جنم لینے والے جدید مسائل سے بھی آگاہ کریں اور ان کے اندر یہ صلاحیت پیدا کی جائے کہ وہ اسلامی احکامات کی روشنی میں ان مسائل و مشکلات کے خاتمے کے لیے رہنمائی فریضہ بہتر طور پر انجام دے سکیں۔
تربیت خطباء کورس کا بنیادی ہدف ائمہ مساجد اور نوجوان خطباء کو اس بات پر آمادہ کرنا ہے کہ وہ منبر و محراب کو امت مسلمہ میں اتحاد و اتفاق، محبت و اخوت، رواداری اور مساوات، احترام انسانیت سمیت تمام و ہ اوصاف پیدا کرنے کے لیے استعمال کریں جو ہماری اسلامی تعلیمات کا حصہ ہیں۔
ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان خطبا اور ائمہ ہر قسم کی سیاسی لسانی، نسلی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہوکر صرف اور اسلام کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیں اور معاشرے میں موجود تمام مکاتب فکر کے لیے یکساں قابل احترام ہوں۔
ہمارے اس کورس کا بنیادی ہدف یہ بھی ہے کہ ہمارے نوجوان خطباء اور ائمہ مساجد نہ صرف اپنے مذہبی فرائض سے آگاہ ہوں بلکہ انہیں معاشرے میں پھیلنے والی برائیوں سے بھی آگاہی ہو اور وہ معاشرے میں موجودہ تخریب کاری، دہشت گردی ، خودکش حملوں سمیت تمام برائیوں کے خلاف امت مسلمہ کے نوجوانوں کی رہنمائی کرسکیں اور معاشرے میں موجود شدت پسندی ، مذہبی اور فرقہ وارانہ، منافرت کا خاتمہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
تمام مساجد میں ایک ہی موضوع پر خطبہ اور خطبات جمعہ میں اہم معاشرتی برائیوں کی نشاندہی اور امت مسلمہ کو شدت پسندی اور فرقہ وارانہ منافرت سے بچانے کی کوششیں ہمارے اس کورس کی بنیادی خصوصیات ہیں اب تک ملک کے چار شہروں میں 800 مساجد ہمارے اس نظام کا حصہ بن چکی ہیں جو ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

Please follow and like us:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے