کراچی(پ ر)شہرقائد میںعام افراد کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ شہر میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے،حکومت اورسیکورٹی فورسزکو اب پہلے سے بھی زیادہ چوکنا ہوکر ان کے خلاف حتمی اور زوردارکارروائی کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے 24گھنٹوں کے اندر2صحافیوں کے قتل کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حق اور سچ کی آواز کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں ،میڈیا کراچی میں قیام امن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کررہاہے جو کہ ملک دشمن قوتوں کو پسند نہیں اس لئے اب انہوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کا رخ میڈیا کی جانب کردیا ہے اور صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہاہے جو کہ انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے۔مفتی ابوہریرہ محی الدین نے عام شہریوں اور مذہبی کارکنوں کے قتل کی بھی مذمت کی جبکہ رینجرز کی جانب سے حالیہ واقعات بالخصوص صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سخت نوٹس لینے کا خیرمقدم کیا ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شہرمیں قیام امن کے لئے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے لہٰذا ان قربانیوں کا تقاضاہے کہ قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے والی قوتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان کا قلع قمع کردیاجائے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے ادارں اور حکومت سے مذہبی طبقے کی جانب سے بھرپوریکجہتی اور تعاون کا اظہار کیاجبکہ مقتولین صحافیوں کے لئے دعائے مغفرت ،لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور صحافیوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ مجلس صوت الاسلام اور اس سے منسلک تمام علماء کرام دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ
Please follow and like us: