چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے لاہور میں دھماکے سے ہونے والی اموات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے لاہور میں دھماکے سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو دشمن کی بزدلانہ کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔ مجلس صوت الاسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے دھماکے کو دشمن کی بدترین سازش قرار دیا۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب وزیر اعلیٰ شہباز شریف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کررہے ہیں اور پاکستان سپرلیگ (کرکٹ ٹورنامنٹ) کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، دشمن نے یہ وار کرکے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی اور کامیابی کی شاہراہ پر گامزن ہوتا ہے دشمن وار شروع کردیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک کے اندر قیام امن کی صورتحال میں حیران کن بہتری دیکھی جارہی ہے مگر اس طرح کے دھماکے ظاہر کرتے ہیں کہ دشمن آخری سانسیں لے رہا ہے اور سوفٹ ٹارگٹ پر اس کی نظر ہے ۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی طرح کے ہائی الرٹ پر چوکنا رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Please follow and like us:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے