چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے

اسلام آباد (پ ر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت ہر ملک کو اپنے قانون کے تحت مجرموں کو جزا وسزا کا حق حاصل ہے۔ کسی کو سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، سعودی عرب میں ہونے والے واقعات کی آڑ میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جو عالم اسلام کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتی ہے،پاکستان کو فرقہ واریت کی خطرناک جنگ سے محفوظ رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتجاج کے دوران جو اشتعال انگیز زبان استعمال ہورہی ہے اس سے ملک فرقہ واریت کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کی گرفت کی جائے اور متنازع تقاریر سے ملک کی پرامن فضا کو زہر آلود کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پہلے سے کئی طرح کے مسائل کا شکار ہے۔ ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرمین اور سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے نقصان اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک مکہ اور مدینہ عالم اسلام کی محبت اور عقیدت کا محور ہیں۔ سوشل میڈیا پر مکہ اور مدینہ پر حملوں کے عزائم ظاہر کرنے والے امت مسلمہ کے جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے ادارے ذرائع ابلاغ پر متنازع مواد پھیلانے والوں پر بھی کڑی نظر رکھیں۔

Please follow and like us:

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے