مجلس صوت الاسلام پاکستان نوجوان علماء کرام پر مشتمل ایک دینی اصلاحی تنظیم ہے جسے پاکستان میں نوجوانوں کی سب سے بڑی مذہبی تنظیم کے طور پر پہچانا جاتا ہے، یہ تنظیم ہر قسم کی فرقہ واریت، نسلی اور لسانی تعصبات اور مذہبی منافرت سے بالاتر ہوکر معاشرہ میں صحیح اسلامی تعلیمات کے فروغ، امن وسلامتی، محبت واخوت، بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
"مجلس صوت الاسلام پاکستان کا تعارف " پڑھنا جاری رکھیں
Category: تعارف
اکابر علماء کرام کی سرپرستی ہمارا افتخار ہے
ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری کامیابی میں کلیدی کردار ہمارے اکابر علماء کرام اور مشائخ عظام کا ہے جن کی سرپرستی اور دعائیں قدم بقدم ہمارے ساتھ رہی ہیں اور اکابر علماء کرام کا یہ اعتماد اور سرپرستی ہی ہماری جدوجہد کا خلاصہ ہے۔
"اکابر علماء کرام کی سرپرستی ہمارا افتخار ہے " پڑھنا جاری رکھیں
جدوجہد کا آغاز
ابتداء میں مجلس صوت الاسلام صرف ایک طلبہ تنظیم تھی، جسے جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے طلباء نے قائم کیا تھا اور اس تنظیم کا مقصد جامعہ کے طلباء کے لئے خدمات انجام دینا تھا، اس تنظیم نے جامعہ کے طلباء میں وعظ و تقریر کا جذبہ اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، اس تنظیم کے تحت جامعہ اسلامیہ کلفٹن کے طلباء کے درمیان تقریری محافل منعقد کی جاتیں، مختلف موضوعات پر طلباء کی فکری اور ذہنی تربیت کی کوششیں کی جاتیں اور طلباء کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے ان کے درمیان باقاعدہ مقابلے وغیرہ کا .اہتمام کیا جاتا تھا
"جدوجہد کا آغاز " پڑھنا جاری رکھیں