اعلامیہ

عالمی سیرت کانفرنس کے ذریعے ہم امت مسلمہ خصوصاً نوجوان نسل کو دین اسلام اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ اپنانے کی دعوت دیتے ہیں‘ جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں معاشرے کی تمام ضروریات اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنما اصول موجود ہیں‘ ہمارے دین اسلام کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے‘ اس کانفرنس کے ذریعے ہم مسلمان والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی اولادوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں خصوصاً ان کو دینی تعلیم اور عمدہ تربیت فراہم کریں‘ اس موقع پر ہم اسلامی ممالک خصوصاً اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ عصر حاضر کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تشکیل دیں‘ اس موقع پر ہم یہ کہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام طبقات کے لئے یکساں نظام تعلیم اور اس میں عصری ومذہبی ضروریات کو مدنظر رکھنا اسلامی ممالک کے لیے نہایت ہی ضروری ہے‘ اس موقع پر ہم امت مسلمہ کو جدید دینی علوم کی طرف متوجہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ، ہمارے نوجوانوں کو یہ علوم حاصل کرکے انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کرنا چاہئیں‘ ان علوم کو اسلام کے خلاف تصور کرنا درحقیقت اسلامی تعلیمات سے عدم واقفیت کی بنا پر ہے۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

قراردادیں

٭عالمی سیرت کانفرنس قراداد پیش کرتی ہے کہ دینی مدارس کے نصابات میں سیرۃ النبی ؐ کو بطور خاص شامل کیا جائے۔سیرۃ سے متعلق جدید رجحانات پر تحقیقات کروائی جائیں ۔٭حکومت سے درخواست ہے کہ سکول کی سطح سے گریجویشن کی سطح تک اسلامیات لازمی کے نصاب میں سیرۃ النبی ؐ کے پہلو کو غالب طورپرشامل کیا جائے۔٭بچوں کی ذہنی ،فکری اور پختہ تربیت کے لئے ایسا لٹریچرتیار کیا جائے جو بچوں کی ذہنی اور علمی سطح کو ملحوظ رکھ کر تیار کیا جائے اور اس کے ذریعہ ان کی اخلاقی تربیت کی جائے۔ "قراردادیں " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

محترم سید یوسف رضا گیلانی صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مسرت کا مقام
میرے لیے یہ نہایت مسرت کا موقع ہے کہ آج میں ملک بھر کے اور دیگر ممالک سے تشریف لانے والے نامور علمائے کرام اور ممتاز اسکالرز کے درمیان موجود ہوں، یہ ہم سب کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ان علماء اور اسکالرز کی میزبانی کا موقع فراہم کیا۔ میں دنیا بھر سے آنے والے اپنے معزز مہمانوں کو سرزمین پاکستان پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
میں ’’مجلس صوت الاسلام پاکستان‘‘ اس کی ذیلی’’ تنظیم صلاح المسلمین‘‘ اور وزارت مذہبی امور کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بین الاقوامی سیرت کانفرنس کی اس بابرکت مجلس کا اہتمام کیا اور اس میں مجھے شرکت کا موقع فراہم کیا۔ "محترم سید یوسف رضا گیلانی صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

خطبہ استقبالیہ:حضرت مفتی ابوہریرہ محی الدین 

چیئرمین مجلس صوت الاسلام پاکستان

محترم و مکرم عزت مآب جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے مندوبین کرام، علماء عظام اور عزیز ساتھیو!سب سے پہلے تو میں آپ کو مجلس صوت الاسلام پاکستان اس کی ذیلی تنظیم ’’تنظیم صلاح المسلمین‘‘ اور اس عالمی سیرت کانفرنس کے تمام معاونین اور منتظمین کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سب معزز حضرات کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے ہماری دعوت قبول فرمائی اور اس کانفرنس کو رونق بخشی، میں بطور خاص اس کانفرنس کے تمام مقالہ نگار حضرات کا مشکور ہوں جو اندرون اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں اور اپنے علم و دانش سے ہمیں فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے، اس کے ساتھ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس عظیم اجتماع کو دین اسلام کی دعوت اور سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کا باعث فرمادے (آمین) "خطبہ استقبالیہ:حضرت مفتی ابوہریرہ محی الدین  " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کا خطاب

وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے اپنے خطاب میں بلوچستان، فاٹا اور دیگر حصوں میں سرگرم عسکریت پسندوں کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایسی کمیٹی بنائیں جو عسکریت پسندوں سے بات کرے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایسی کمیٹی بنائیں جو عسکریت پسندوں سے بات کرے اور ان کے مطالبات معلوم کرے، ہتھیار پھینکنے پر ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں، جو حکومتی لوگ دہشت گردی کا تعلق مدارس سے جوڑتے ہیں وہ غلط ہیں، مدارس فلاحی کام کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں آج ایک مرتبہ پھر دعوت دیتا ہوں کہ جن لوگوں نے اسلحہ اٹھایا ہے وہ اپنا ہتھیار پھینکیں اور ہم سے بات چیت کریں ان کے جو بھی مطالبات ہوں گے ان پر بات کریں۔ وفاق الدارس، تنظیم المدارس اور علماء پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے جو ان لوگوں کے مطالبات کا جائزہ لے اور کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے ہمیں منظور ہوگا۔ "وفاقی وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک کا خطاب " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

خطاب چودھری شجاعت حسین

میرے لئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں آج پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر اس بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کررہا ہوں۔ آج جب کہ پوری دنیا اور خاص طور پر مسلمانوں کو مختلف قسم کے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات نہ صرف ہمارے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ اور نجات کا راستہ ہیں۔ میں یہ خوبصورت محفل منعقد کروانے پر مجلس صوت الاسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ان حضرات نے وقت کی ایک اہم ضرورت کا احساس کرتے ہوئے عالمی سیرت کانفرنس منعقد کی جس پر مجلس صوت الاسلام مبارکباد کی مستحق ہے۔ کانفرنس میں پیش کیے جانے والے مقالے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس کانفرنس میں وقت کی ضرورت کے مطابق سیرت طیبہ کے تمام اہم پہلوئوں کا بڑی خوبصورتی سے احاطہ کیا گیا ہے۔ 

"خطاب چودھری شجاعت حسین " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

خطاب حضرت مولانا مفتی محمد محی الدین صاحب

مہمان خصوصی محترم جناب چوہدری شجاعت حسین صاحب اور عالمی سیرۃ کانفرنس کی اس نشست کے صدر اور میر ے تمام اسلامی اسکالرز، اکابرین علمائے امت مختلف ممالک سے تشریف لائے ہمارے معزز مہمانان گرامء اور پاکستان بھر کی مقتدر علمی شخصیات، علمائے کرام اور میرے صحافی بھائیو! 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عالمی سیرۃ کانفرنس مجلس صوت الاسلام کے زیر اہتمام تین روز سے جاری ہے جس کا یہ آخری اجلاس اور اختتامی نشست ہے، اکابرین ملت اور امت کے بڑے بڑے اسکالرز کے مقالات اور خطاب سنے اور انشاء اللہ جب وہ کتابی شکل میں آئیں گے تو پوری امت ان سے فائدہ اٹھائے گی۔

"خطاب حضرت مولانا مفتی محمد محی الدین صاحب " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

مولانا سید سلمان الحسینی الندوی 

بعد الحمد والصلوٰۃ!

برادران اسلام! یہ کانفرنس جس کا موضوع ’’سیرت نبویؐ کے تناظر میں اسلامی تعلیمی نظام‘‘ ہے۔اس کی زبان عربی ہونی چاہیے تھی‘ کیونکہ جب عصری تعلیم یافتہ لوگ اکٹھا کہیں جمع ہوتے ہیں تو انگریزی زبان میں گفتگو کرتے ہیں اور اس پر وہ فخر کرتے ہیں ‘ تو ایسے علماء کرام جنہوں نے شریعت اسلامیہ اور سیرت نبویہ کو پڑھا ہے اور ایک طویل زمانہ لغت عربیہ کی فضاء میں گزارا ہے۔جنہوں نے اس لغت کو بچپن میں پڑھا اور بڑے ہوکر اس کو سمجھا اور قرآن کریم کی تفسیر اور سنت نبویہ کی توضیح کا کام بھی کیا‘ وہ سب کچھ اسی لغت عربیہ میں ہے تو آخر کیوں نہ یہ لغت عربیہ ہماری کانفرنسوں اور سیمیناروں کی رسمی زبان قرار پائے؟ یہاں بھی مناسب تو یہی تھا لیکن ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم اپنے اصل مآخذ سے دور ہوچکے ہیں‘ ہم صرف عربی زبان سے ہی نہیں بلکہ دیگر مصادر ومآخذ سے بھی دور ہوچکے ہیں‘ اس لیے مناسب لگتا ہے کہ میں اسی زبان میں نظام تعلیم سے متعلق کچھ گفتگو کروں۔ آپ حضرات مجھے اجازت دیں کہ میں عربی زبان میں گفتگو کروں لیکن میں یہ بھی چاہوں گا کہ آپ حضرات سے کچھ اردو زبان میں بھی گفتگو کروں جو کہ ہماری مادری زبان بلکہ برصغیر ہندو پاک کی رائج الوقت زبان ہے۔

"مولانا سید سلمان الحسینی الندوی  " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

مملکت اردن کی وزارت اوقاف کے مدیر العام شیخ سمیح احمد عثامنہ کا عالمی سیرت کانفرنس سے فکر انگیز خطاب

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عالی جناب سید یوسف رضا گیلانی، دیگر وزراء عالی مقام اور علمائے کرام و حاضرین! 
السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں آپ حضرات کی خدمت میں خلوص و محبت بھرا سلام پیش کرتا ہوں اور یہ محبت و عقیدت بھرا سلام آپ کی خدمت میں ان بھائیوں کی جانب سے بھی پیش کرتا ہوں جوکہ مملکت اردن میں مقیم ہیں۔
اس مبارک عالمی سیرت نبوی کانفرنس کے انعقاد پر میں آپ حضرات کو بھرپور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
حضرات محترم! آپ سے یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ اسلام جن بنیادوں پر قائم ہے، امن کی اساس توحید خداوندی و اقرار رسالت ہے اور ساتھ ہی ساتھ نماز کے ذریعے خالق سے دائمی ربط، روزے کے ذریعے نفس کی اصلاح و تربیت، زکوٰۃ کے ذریعے اجتماعی تکافل و ہمدردی اور حج بیت اللہ کے ذریعے پوری امت مسلمہ کا اتحاد و اتفاق اور اسلام کے نظم و ضبط کے ایسے اصولوں سے زندگی کو مربوط کرنا جو انسان کو تمام پہلوئوں سے رہنمائی فراہم کرتے ہوں۔

"مملکت اردن کی وزارت اوقاف کے مدیر العام شیخ سمیح احمد عثامنہ کا عالمی سیرت کانفرنس سے فکر انگیز خطاب " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

شیخ ماجد درویش،- نائب مفتی لبنان کا چوتھے سیشن سے صدارتی خطبہ

میں آج اپنے آپ کو برصغیر ہند و پاک کے علماء کرام کے درمیان پاکر عظیم خوشی محسوس کررہا ہوں اس خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عرض کرتا ہوں کہ میں نے کئی ایسے مشائخ کی کتابیں پڑھی ہیں اور علم سیکھا ہے جو اسی برصغیر سے تعلق رکھتے تھے چنانچہ میں نے توحید کے موضوع پر حضرت مولانا رحمت اللہ کیرانوی ہندیؒ کی کتاب اظہار الحق پڑھی ہے ، صحیح بخاری کی شرح فیض الباری پڑھی ہے جو علامہ انور شاہ کشمیریؒ کی ہے جو عالمی سطح کے بڑے امام ہیں، اسی طرح لامع الدراری علی الصحیح البخاری اور اوجزالمسالک لمؤطا امام مالک پڑھی جو شیخ الشیوخ شیخ الحدیث مولانا زکریا کاندھلویؒ کی ہیں، اسی طرح میں نے التعلیق الممجد علی مؤطا امام محمد پڑھی ہے۔ اس کے علاوہ کئی کتابیں پڑھیں ہیں۔

"شیخ ماجد درویش،- نائب مفتی لبنان کا چوتھے سیشن سے صدارتی خطبہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: