تفصیل

’’صبح ہونے کو ہے‘‘    

28مئی 2012ء کی صبح ہمارے لیے نہایت ہی خوشگوار‘ امید افزا اور ہمارے روشن مستقبل کی ایک جھلک تھی‘ یہ وہ دن تھا کہ جب اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل کے جگمگاتے ہال میں ملک بھر سے منتخب کردہ 500نوجوان علماء کرام ’’علماء امن کنونشن‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اپنی اپنی نشستوں پر تشریف فرما ہوچکے تھے۔ سچ پوچھیے تو ان نوجوان علماء کے روحانی چہروں سے ہال کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا اور ان کی موجودگی سے ہوٹل کے درودیوار بھی جھومتے محسوس ہورہے تھے‘ ہال میں ایک عجب قسم کی فرحت ومسرت کا احساس ہورہا تھا۔ دل نہ جانے کیوں یہ گواہی دے رہا تھا کہ اس قوم کا مستقبل نہایت تابناک ہے کیوں کہ اس کے مسیحا پرعزم اور جہد مسلسل کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ "تفصیل " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

اعلامیہ

علماء امن کنونشن کا اعلامیہ

علماء امن کنونشن امت مسلمہ کو اتحاد و ا تفاق، محبت و اخوت، عدل و انصاف، تحمل و برداشت سمیت تمام اعلیٰ اخلاقی صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے جو اسلام کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں اور نوجوان علماء کرام کا یہ امن کنونشن اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم سب معاشرے میںامن وسلامتی خیر و بھلائی، فلاح و بہبود اور انسانیت کی عظمت بحال کرنے کے لیے اپنا سرگرم کردار ادا کریں گے۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

قراردادیں

کنونشن کی قرار دادیں

(1)مجلس صوت الاسلام کا علماءامن کنونشن حکومت پاکستان اور تمام صوبائی حکومتوں اور خصوصاً وزارت تعلیم اور تمام ذرائع ابلاغ کو یہ پیغام دیتا ہے کہ قیام پاکستان اور استحکام پاکستان کے لیے علماءکی کاوشوں اور قربانیوں سے نئی نسل کو آگاہ کیا جائے۔
(2) مجلس صوت الاسلام کا امن کنونشن ملک بھر کے ہر مکتبہ فکر کے علماءکی خدمت میں بصد ادب واحترام درخواست گزار ہے کہ استحکام پاکستان کے لیے علماءکی مخلصانہ کوششوں کے فروغ وتسلسل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ علماءاپنی زبان‘ اپنے قلم اور اپنے عمل سے اس ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مو¿ثر کوششیں کریں۔
(3)علماءامن کنونشن قرار دیتا ہے کہ مجلس صوت الاسلام کے اغراض ومقاصد اور علمی کاوشوں سے تمام دینی مدارس کو آگاہ کیا جائے۔علماءسے رابطوں کو مضبوط بنایا جائے اور صوت الاسلام کے پروگراموں اور سیمینارز میں بلا تفریق مسلک علماءکو دعوت خطاب ومقالات دے۔ "قراردادیں " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق

صوت الاسلام اتحاد امت کا فریضہ انجام دے رہی ہے  

’’میں آپ سب حضرات کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ حضرات نے اتنے بڑے عظیم ’’علماء امن کنونشن‘‘ میں مجھے شرکت کا موقع عنایت کیا۔
مؤتمرالعالم الاسلامی کی طرف سے مختلف ذمہ داریوں کے سلسلے میں مجھے دنیا کے مختلف حصوں میں جانا ہوتا ہے‘ دانشوروں‘ صحافیوں‘ قلمکاروں‘ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات ہوتی ہے تو میں یہ بات محسوس کرتا ہوں کہ ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا جو فریضہ ہے اس کیلئے شروع سے کام ہوتا رہا کبھی اس میں کامیابی ہوجاتی ہے کبھی ایسا لگتا ہے کہ منزل ابھی بہت دور ہے۔شاید آپ کے علم میں یہ بات ہو کہ سید جمال الدین افغانیؒ نے بھی مسلمان رہنمائوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ جتنی کوششیں اس نے مسلمان رہنمائوں کو اکٹھا کرنے پر صرف کیں اتنی کوششیں عامۃ المسلمین پر کرتے تو بہت زیادہ کامیابی مل جاتی جیسے کہ آج کل مجلس صوت الاسلام پاکستان عامۃ المسلمین میں کام کررہی ہے جو صحیح راستہ ہے۔ "مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

عظیم انقلاب دیکھ رہا ہوں، سردار محمد یعقوب خان

میرے لیے آج یہ لمحات خوشی اور مسرت کے بھی ہیں اور سعادت اور خوش قسمتی کے بھی کہ آج مجھے ایک ایسی محفل میں حاضری کا موقع مل رہا ہے جہاں علماء دین کی اتنی بڑی تعداد جمع ہے جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کی بھرپور نمائندگی یہاں موجود ہے‘ بلکہ مجلس صوت الاسلام پاکستان کے طفیل ہمیں بیرون ملک سے آنے والے دانشوروں اور علماء کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہو رہا ہے ۔
"عظیم انقلاب دیکھ رہا ہوں، سردار محمد یعقوب خان " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

مفتی ابوہریرہ محی الدین، چیئرمین مجلس صوت الاسلام پاکستان

علماء یہ عزم کریں کہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے

سب سے پہلے تو میں آپ تمام حضرات کا مشکور ہوں کہ آپ حضرات بے پناہ مصروفیات کے باوجود ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے اور ہماری اس تقریب کو رونق بخشی، میں اپنے معزز مہما ن خصوصی صدر آزاد جموں وکشمیر کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں کہ ہماری درخواست پر نوجوان علماء کرام کی حوصلہ افزائی کیلئے یہاں ہمارے درمیان موجود ہیں یقینا یہ ان کی اسلام، پاکستان اور علماء کے ساتھ گہری وابستگی کی دلیل ہے، اللہ تعالیٰ انہیں اس کی بہترین جزا عطا فرمائے۔ "مفتی ابوہریرہ محی الدین، چیئرمین مجلس صوت الاسلام پاکستان " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

امت کا مشترکات پر جمع کیا جائے

ملی یکجہتی کونسل کے صدر قاضی حسین احمد کا علماء امن کنونشن سے فکر انگیز خطاب
محترم صدر مجلس میرے عزیز نوجوان علمائے کرام! مفتی ابوہریرہ صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نوجوان علماء کرام کو مشترکات پر اکٹھا کرنے اور اپنے فرائض کی طرف متوجہ کرنے کیلئے ایک اچھی مجلس ‘صوت الاسلام کے نام سے بنائی ہے۔ میں اس مبارک کاوش پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ "امت کا مشترکات پر جمع کیا جائے " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

مفتی محمد محی الدین

نوجوان علماء استحکام پاکستان کو زندگی کا مشن بنائیں

’’ آپ سب حضرات قابل مبارکباد ہیں اور اس عزم اور ارادہ کو لیکر آئے ہیں کہ دو تین دن سے جہد مسلسل کررہے ہیں کہ ملک پاکستان میں امن کا قیام ہو‘ اسلام کا بول بالا ہو اور ہر انسان کی عزت نفس محفوظ ہو۔ اس سلسلے میں اکابرین اور نوجوان علماء کرام کے مقالات اور تجاویز سن کر آپ حضرات لائحہ عمل بھی تیار کررہے ہیں۔
"مفتی محمد محی الدین " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

دورۂ تفسیر قرآن کریم، دورۂ صرف و نحو اور دورۂ میراث کے حلقے بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

یہ دونوں دائرے آج بھی مختلف شکلوں میں موجود ہیں اور سینکڑوں اصحابِ ذوق ان دائروں میں محنت کر رہے ہیں لیکن ان کی افادیت میں اضافہ کے لیے ان کی درجہ بندی اور ترجیحات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، میرے خیال میں جس طرح یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ۔ایچ ڈی کے درجات ہیں اور اس کے ساتھ ہی اساتذہ کی تربیت کے مختلف کورسز ہیں، دینی مدارس میں اسی طرز کی درجہ بندی ضروری ہے۔ اگر تکمیل کو ایم فل اور تخصص کو پی-ایچ ڈی کی طرح منظم کیا جائے، اس کے ساتھ بی ایڈ اور ایم ایڈ قسم کے کورس اساتذہ کی فکری و عملی تربیت کے لیے مرتب کر کے ان کا اجراء کیا جائے اور ان کے نصابات میں آج کی ضروریات اور تقاضوں کو متوازن انداز میں ایڈجسٹ کر لیا جائے تو تکمیل اور تخصص کے ان حلقوں کو با مقصد اور مؤثر بنایا جا سکتا ہے اور ان کی افادیت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔  "دورۂ تفسیر قرآن کریم، دورۂ صرف و نحو اور دورۂ میراث کے حلقے بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: