امیدوں کا نیا سفر
8جنوری 2015ء جمعرات کا دن دینی مدارس ،مذہبی حلقوں اور مذہب سے وابستہ نوجوانوں کے لیے نہایت ہی اہمیت کا حامل تھا، یہ وہ دن تھا کہ جب دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں صبح ہی صبح چہل پہل کا آغاز ہوا اور دھیرے دھیرے کنونشن سینٹر نورانی چہروں، روشن آنکھوں اور عزم وہمت سے بھرپور شخصیات اور نوجوانوں سے جگمگانے لگا اور دینی مدارس کی سطح پر ایک تاریخی عمل کا آغاز ہونے لگا اور تاریخ کے سب سے بڑے تقریری مقابلے کے آخری مرحلے میں شریک ملک بھر سے منتخب 12باصلاحیت مقررین کے خیالات اور جذبات سے ایک نئی صبح کا آغاز ہوا۔ مجلس صوت الاسلام پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ایک اور بڑے اعزاز سے نوازا اور کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلے کا یادگار اور باوقار اختتام ایک اور تاریخ رقم کرگیا، سچ ہے کہ اگر ارادے مضبوط وتوانا ہوں، صدق واخلاص کا ساتھ حاصل ہو اور خدمت خلق کا جذبہ دل میں موجزن ہو تو پھر رکاوٹیں مٹی کا ڈھیر اور مشکلات آسانی سے سر ہوجاتی ہیں۔ میرے لیے انتہائی مشکل ہورہا ہے کہ اس عظیم داستان کا آغاز کہاں سے کروں اور اسے کس طرح اختصار کے ساتھ بیان کروں بہرحال کل پاکستان بین المدارس تقریری مقابلہ مجلس صوت الاسلام پاکستان کی عظیم خدمات کا حصہ تھا جس کا مقصد دینی مدارس اور ان کی اہمیت کو معاشرہ کے سامنے پیش کرنا اور دینی مدارس کے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا۔ "تفصیل " پڑھنا جاری رکھیں