کراچی (پ ر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور 61قیمتی جانوں کے ضائع 100سے زائد کے زخمی ہونے پر دلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ مجلس صوت الاسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری مذمتی وتعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سفاک درندے ہیں۔ ان کا کوئی دین ومذہب نہیں ہوتا۔ "کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے " پڑھنا جاری رکھیں
Category: پریس ریلیز
معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت
کراچی (پ ر) چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان نہ سمجھا جائے۔ معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔ ان کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلا پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے انتہائی دلی دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ہوتا۔ ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔ "معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت " پڑھنا جاری رکھیں
پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ
کراچی(پ ر)شہرقائد میںعام افراد کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ شہر میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے،حکومت اورسیکورٹی فورسزکو اب پہلے سے بھی زیادہ چوکنا ہوکر ان کے خلاف حتمی اور زوردارکارروائی کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے سیکرٹریٹ سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا ۔ "پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ " پڑھنا جاری رکھیں
چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے
اسلام آباد (پ ر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت ہر ملک کو اپنے قانون کے تحت مجرموں کو جزا وسزا کا حق حاصل ہے۔ کسی کو سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق حاصل نہیں، سعودی عرب میں ہونے والے واقعات کی آڑ میں فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جو عالم اسلام کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہوسکتی ہے،پاکستان کو فرقہ واریت کی خطرناک جنگ سے محفوظ رکھا جائے ۔ "چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا ہے " پڑھنا جاری رکھیں
اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے
کراچی( پ ر)اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے اس کلمہ کے دو جز ہیں ، اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اقرار، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اعتراف واقرار اور اس اعتراف واقرار کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ جس طرح اللہ تعالیٰ کے سواکسی مدعی الوہیت کا وجود ناقابل برداشت ہے اسی طرح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مدعی نبوت کا بساط نبوت پر قدم رکھنے کی جرأت کرنا بھی لائق تحمل نہیں یہی عقیدہ ختم نبوت کہلاتا ہے "اسلام کی بنیاد کلمہ طیبہ پر ہے " پڑھنا جاری رکھیں
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے
کراچی (پ ر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ مدارس ومساجد کو اپنے کنٹرول میں کرنے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ پرامن پاکستان اور دین اسلام کے لئے علماء کرام کی خدمات قابل قدر ہیں۔ حکومت علماء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ "وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مذہبی امور عبدالقیوم سومرو نے کہا ہے " پڑھنا جاری رکھیں
مجلس صوت الاسلام پاکستان
کراچی (پ ر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیر اہتمام تربیت علماء کورس سال 2016-17ء کا آغاز ہوگیا۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29شوال1437ھ بمطابق4اگست2016ء ہے۔ مجلس صوت الاسلام سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تربیتی کورس میں داخلے کے لئے وفاق المدارس العربیہ سے درجہ عالمیہ کی سند اور جائزہ امتحان میں کامیابی لازمی شرط ہے جبکہ 1436ھ/1437ھ میں فارغ التحصیل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تربیت علماء کورس ایک سال پر مشتمل ہوتا ہے جس کا نصاب عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے۔ امسال اس نصاب میں اقوام عالم میں مسلمانوں کے اہم مسائل، جدید فقہی ومذہبی مسائل پر مباحث، سیرت مطہرہ اور عصر حاضر کے مسائل ، فن تحریر وتقریر اور اسلوب دعوۃ وارشاد، معاشرہ کے اہم مسائل اور علماء کا کردار، مستشرقین ومستفربین کے نظریات کا تنقیدی جائزہ شامل ہیں اس کے علاوہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کا تعارف وعملی مشق اور علمی واصلاحی شخصیات کے ساتھ نشست، سیمینارز اور مطالعاتی دورے بھی نصاب کا حصہ ہوتے ہیں۔ انتظامیہ مجلس صوت الاسلام کے مطابق شریک کورس طلبہ کو فی کس 4000/=روپے ماہانہ مشاعرہ بھی دیا جاتا ہے۔ "مجلس صوت الاسلام پاکستان " پڑھنا جاری رکھیں
چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے لاہور میں دھماکے سے ہونے والی اموات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے لاہور میں دھماکے سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو دشمن کی بزدلانہ کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔ مجلس صوت الاسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے دھماکے کو دشمن کی بدترین سازش قرار دیا۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب وزیر اعلیٰ شہباز شریف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کررہے ہیں اور پاکستان سپرلیگ (کرکٹ ٹورنامنٹ) کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے، دشمن نے یہ وار کرکے پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ "چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے لاہور میں دھماکے سے ہونے والی اموات " پڑھنا جاری رکھیں
مفتی ابو ہریرہ محی الدین
اسلام کے تصور امن اور دہشت گردی کی مذمت پر مبنی تعلیمات کو سامنے لانے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔
کراچی( پ ر) چیئرمین مجلس صوت الاسلام پاکستان مفتی ابو ہریرہ محی الدین نے یوم دفاع پر ملک بھر کے خطباء کرام اور تربیت علماء کورس کے شرکاء سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم دشمن کی ہر سازش کے خلاف متحد ہے، پاکستا کی مسلح افواج نے 1965ء کی جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی فوج کو شکست فاش دی ، ہم اپنے قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج اور عوام ملک دشمن عناصر کو آج بھی 1965ء والے جذبہ وجراء ت سے جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے ، آج علمائے کرام وخطبائے عظام کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام الناس کو اسلام کے تصور امن اور دہشت گردی کی مذمت پر مبنی تعلیمات سے روشناس کرائیں ، آخر میں انہوں نے تمام شرکاء سے عہد لیا کہ ہم سب اپنے ملک کی سالمیت اور وقار کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایک دوسرے کی خوشحالی اور خیر سگالی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ "مفتی ابو ہریرہ محی الدین " پڑھنا جاری رکھیں