حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا الدین النصیحۃ،النصیحۃ للّٰہ و لکتابہ و لرسولہ و لأئمۃ المسلمین و عامۃ الناس
نصیحت کا مفہوم: نصیحت ہر وہ بات یا عمل جو اخلاص سے ہو اور جوڑ پیدا کرنے کے لئے ہو، عام طور پر اس کا معنی خیر خواہی لیا جاتا ہے۔
النصیحۃ للّٰہ کا مفہوم: اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، اس سے شرک کی نفی کرنا، اس کی جملہ صفات کمالیہ کو ماننا اور اس کو جملہ نقائص سے پاک ماننا، اس کی اطاعت پر کمربستہ رہنا اور نافرمانی سے بچنا۔ "ایک طالب علم کی ایوان اقتدار میں حاضری " پڑھنا جاری رکھیں
Category: شیخ الحدیث مولانا محمد صدیق رحمۃ اللہ علیہ
عذاب الٰہی اور اس کے اسباب
واتقوا فتنۃ لا تصیبن الذین ظلموا منکم خاصۃ واعلموا ان اللہ شدید العقاب
ترجمہ: اور بچتے رہو اس فساد سے کہ نہیں پڑے گا تم میں سے خاص ظالموں ہی پر اور جان لو کہ اللہ کا عذاب سخت ہے۔ (انفال آیت ۲۵)
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے ایمان والوں کو ایک ایسے عذاب سے بچنے کا حکم کیا ہے جو صرف مجرموں کو ہی نہیں پہنچتا بلکہ مجرم اور غیر مجرم دونوں کو پہنچتا ہے۔ حاصل یہ کہ اللہ تعالیٰ کا عذاب دو قسم پر ہے ایک خاص جو کہ صرف مجرموں کو پہنچتا ہے یہ اللہ تعالیٰ کے اپنے اختیا ر میں ہے کہ اس دنیا میں ڈھیل دے کر آخرت میں دے اور دوسرا عذاب عام جو کہ اس دنیا میں مجرم اور غیر مجرم سب پر آتاہے۔ اس عذاب ِعامہ کے اسباب کیا ہیں ؟ "عذاب الٰہی اور اس کے اسباب " پڑھنا جاری رکھیں
دہشت گردی روکی جائے
وقتاً فوقتاً سربراہان مملکت اعلان کرتے رہتے ہیں کہ دہشت گردی روکیں گے‘ دہشت گردی جڑ سے اکھیڑ دیں گے دہشت گردی ختم کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔ خصوصاً صدر مملکت آصف علی زرداری جہاں کہیں بھی دورے پر گئے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ختم کرنے میں ایک دوسرے کا تعاون کریں گے۔لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دہشت گردی کی وضاحت نہیں کی جاتی کہ دہشت گردی کیا ہے؟
"دہشت گردی روکی جائے " پڑھنا جاری رکھیں