برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں نے اپنے اوپر مسلط ظالم وجابر حکمرانوں کے سامنے جب اپنے حقوق کے لئے انگڑائی لی تو ظالموں نے مظلوموں پر ظلم وستم کہ وہ پہاڑ توڑے کہ جو رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ وسائل کے فقدان اور افرادی قوت کی کمی کے باوجود ان کے حوصلے چٹانوں کی طرح مضبوط اور ہمالیہ سے بھی بلند رہے۔ جذبہ ایمانی کی قوت حرارت تھی کہ مسلمانوں میں اپنی آزادی کی تحریک دن بدن زور پکڑتی رہی۔ "جانے کب ہوں گے کم اس دنیا کے غم " پڑھنا جاری رکھیں
Category: مولانا مفتی ابوہریرہ محی الدین
اقلیتیں مقدس امانت
پاکستان چونکہ کلمہ طیبہ لاالٰہ الا اللہ کے نام پر وجود میں آنے والی دوسری بڑی اسلامی ریاست ہے جہاں اقلیتی برادری کو آئین میں اسلامی حقوق تو میسر ہیں ہی اس کے ساتھ عالمی قوانین کے تحت بھی ان کو دوہرے حقوق میسرہیںان کو اکثریت اوراقلیت کے ووٹ کا بھی حق حاصل ہے
ہم پاکستان میں بطور مسلمان اکثریت میں ہیں لہٰذا ہمارے اوپر اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے آئین ہی نہیں اسلامی تعلیمات کا بھی لازمی جزوہے،ہمارے اکابرین اور اسلاف کے حسن سلوک اور رواداری کے نتیجے میں غیرمسلموں کی ایک کثیر تعداد دائرہ اسلام میں داخل ہوئی "اقلیتیں مقدس امانت " پڑھنا جاری رکھیں
دینی مدارس کے ساتھ سندھ حکومت کی محاذ آرائی
مدارس کی تاریخ بڑی قدیم ہے ،مدارس کی اہمیت وافادیت، مدارس کی آفاقیت ووسعت، مدارس کی ہمہ گیریت اور عالمگیریت کا قوموں کی تاریخ میں بڑا رول رہاہے، جب سے اہل عالم نے مدارس کی اہمیت کو سمجھا اوران کے کام کو سراہا تو زندگی کے ہر میدان میں نت نئے علوم وفنون کاوجود عمل میں آیا اورزندگی کے تمام شعبوں میں مدارس کے فروغ کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔جب یہ مدارس ، مدارس اسلامیہ ہوں اور ان کی نسبت خالق کائنات کے پسندیدہ دین مذہب اسلام سے ہوتو پھر ان کی افادیت بھی آفاقی اور عالمگیرمذہب کی طرح عالیشان ہوتی ہے ، یہ الگ بات ہے کہ دنیا میں چند بزعم خویش ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ، تہذیب یافتہ اور متمدن لوگ ان مدارس کی نسبت کو قدامت پرست، بنیاد پرست،دقیانوسی سمجھتے اور دہشت گردی کے اڈے وغیرہ جیسے گھناؤنے اور غیر اخلاقی الفاظ سے تعبیر کرتے ہیں۔ "دینی مدارس کے ساتھ سندھ حکومت کی محاذ آرائی " پڑھنا جاری رکھیں