مجلس صوت الاسلام پاکستان نوجوان علماء کرام پر مشتمل ملک کی سب سے بڑی غیر سیاسی مذہبی تنظیم ہے جوہرقسم کے لسانی عصبی اور فرقہ ورانہ تعصب سے بالا تر ہوکر مذہبی اور سماجی خدمات سرانجام دے رہی ہے، اس تنظیم نے ملک میں امن وامان محبت واخوت اور اسلامی تعلیمات کے فروغ اور شدت پسندی دہشت گردی اور فرقہ واریت کیخلاف سرگرم کردار ادا کیاہے، مجلس صوت الاسلام پاکستان ملک کی پہلی عالمی بین المذاہب کانفرنس سمیت کئی عالمی اور ملکی سطح کی کانفرنسز منعقد کرنے کااعزاز بھی رکھتی ہے اور نوجوان علماء اور خطباء کو تربیت بھی فراہمی کررہی ہے تاکہ وہ معاشرے سے ہم آہنگ ہوکر ملک میں صحیح اسلامی تعلیمات کو فروغ دے سکیں۔