اعلامیہ

عالمی سیرت کانفرنس کے ذریعے ہم امت مسلمہ خصوصاً نوجوان نسل کو دین اسلام اور خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مطہرہ اپنانے کی دعوت دیتے ہیں‘ جناب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت درحقیقت اللہ رب العزت کے کلام قرآن کریم کی سب سے عمدہ اور اعلیٰ ترین تشریح ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ میں معاشرے کی تمام ضروریات اور انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنما اصول موجود ہیں‘ ہمارے دین اسلام کی بنیاد تعلیم ہے اور تعلیم معاشرے کی سب سے بڑی ضرورت بھی ہے‘ اس کانفرنس کے ذریعے ہم مسلمان والدین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی اولادوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کریں خصوصاً ان کو دینی تعلیم اور عمدہ تربیت فراہم کریں‘ اس موقع پر ہم اسلامی ممالک خصوصاً اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ عصر حاضر کی ضروریات اور تقاضوں کو مدنظر رکھ کر امت مسلمہ کے لیے نظام تعلیم اور نصاب تشکیل دیں‘ اس موقع پر ہم یہ کہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ تمام طبقات کے لئے یکساں نظام تعلیم اور اس میں عصری ومذہبی ضروریات کو مدنظر رکھنا اسلامی ممالک کے لیے نہایت ہی ضروری ہے‘ اس موقع پر ہم امت مسلمہ کو جدید دینی علوم کی طرف متوجہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ، ہمارے نوجوانوں کو یہ علوم حاصل کرکے انسانیت کی فلاح کے لیے استعمال کرنا چاہئیں‘ ان علوم کو اسلام کے خلاف تصور کرنا درحقیقت اسلامی تعلیمات سے عدم واقفیت کی بنا پر ہے۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

اعلامیہ

علماء امن کنونشن کا اعلامیہ

علماء امن کنونشن امت مسلمہ کو اتحاد و ا تفاق، محبت و اخوت، عدل و انصاف، تحمل و برداشت سمیت تمام اعلیٰ اخلاقی صفات اپنانے کی دعوت دیتا ہے جو اسلام کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں اور نوجوان علماء کرام کا یہ امن کنونشن اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ ہم سب معاشرے میںامن وسلامتی خیر و بھلائی، فلاح و بہبود اور انسانیت کی عظمت بحال کرنے کے لیے اپنا سرگرم کردار ادا کریں گے۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

اعلامیہ

عالمی بین المذاہب کانفرنس اسلام آباد اقوام عالم خصوصاً نوجوان نسل کو مذہبی تعلیمات کے حصول اور اپنے اپنے مذاہب کے مطابق زندگی گزارنے کی دعوت دیتی ہے۔ ہم اس بات کا اظہار ضروری سمجھتے ہیں کہ آج دنیا کی سب سے بڑی ضرورت اتحاد واتفاق، عدل وانصاف، امن وامان، تحمل وبرداشت اور انسانیت کی عظمت اور اس کے احترام جیسی عمدہ صفات صرف مذہبی تعلیمات کو فروغ دے کر ہی حاصل کی جاسکتی ہیں اور مذہبی تعلیمات کا فروغ ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بناسکتا ہے۔

اس موقع پر ہم اپنے نوجوانوں کو تعلیم کے فروغ، عمدہ صفات اپنانے اور انسانیت کی خدمت جیسے عظیم مشن کی طرف متوجہ کرنا چاہتے ہیں اور نوجوانوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتیں ملک وقوم اور انسانیت کے مفاد میں استعمال کریں۔ ہم دنیا کے اطراف میں پھیلی ہوئی دہشت گردی، قتل وغارت گری، خودکش حملوں سمیت فتنہ وفساد کی تمام اقسام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسے انسانیت کے لیے شدید خطرہ سمجھتے ہیں، اسی طرح مذہبی منافرت کی وجہ سے معصوم انسانوں کو نقصان پہنچانا، ان کے بنیادی حقوق سلب کرنا اور ان کی عزت وآبرو پامال کرنا انسانیت کی تذلیل ہے اور یہ ہر مذہب اور اس کی تعلیمات کے خلاف ہے، ہم اپنے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کی تمام تخریبی سرگرمیوں سے دور رہیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو مذہبی تعلیمات کو انسانیت کے قتل کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us:

اعلامیہ

پاکستان بھر سے تشریف لائے ہوئے علماء دین ‘ طلبہ اسلام‘ نوجوانان ملک وملت کے اس عظیم اجتماع میں متفقہ طور پر یہ اعلامیہ پیش کیا جاتا ہے۔ مجلس صوت الاسلام پاکستان کے تحت تقریری مقابلوں کا یہ سلسلہ مدارس ‘ زونل سطح‘ صوبائی اور پھر قومی سطح پر آج اپنے عروج وکمال کو پہنچ رہا ہے۔کئی ماہ کی یہ مسلسل محنت اس لیے کی گئی تاکہ طلباء دین متین میں تقریر وخطابت اور وعظ ونصیحت کا صحیح ذوق پیدا کیا جائے اور انہیں اس بات کی مشق کروائی جائے کہ وہ بے بنیاد قصوں اور کہانیوں پر اپنی تقریر کی بنیاد رکھنے کے بجائے قرآن وسنت کی روشنی میں خطبات تیار کریں اور انہی کی روشنی میں امت مسلمہ کی رہنمائی کریں۔ "اعلامیہ " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: