یقین ہوگیا ہے، پاکستان ہی اسلام کا قلعہ ہے،
آج کے اہم موقع کے اوپر جس میں انبیاء علیہ السلام کے وارثان موجود ہیں میں اپنے عاجز اور فقیر اور گناہ گار بندے کیلئے بہت اعزاز سمجھتا ہوں کہ صوت الاسلام والوں نے ایک ایسے موقع کے اوپر جب پوری دنیا میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے ،بہت سی قسم کی باتیں کی جاتی ہیں ، ہمارے مذہب کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے ، میں مدرسوں کی بات شروع کروں گا میرے حلقہ میں الحمد اللہ دو تحصیل ہیں جمرود تحصیل اور لنڈی کوتل ۔ جہاں تک جتنا میں نے دیکھا ہے ۔اس میں دیوبندیوں کے بھی مدرسے ہیں، بریلوی کے بھی ہیں اور اہل حدیث کا بھی ہے اور اس تناظر سے فاٹا میں اگر امن ہے تو وہ جمرود اور لنڈی کوتل کی تحصیلوں میں ہے، اس سے آپ اندازہ لگائیں الحمد للہ کہ جمرود اور لنڈی کوتل کی تحصیل کے حلقے سے ایک بھی آئی ڈی پی نہیں ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ وہاں جو لوگ ایک دوسرے سے تعاون اور مدد کرتے ہیں صرف ثواب کی نیت سے کرتے ہیں ،ادھر کوئی فرقہ بندی یا مسلکی جھگڑا نہیں ہے، میں آپ کو یہ بھی بتائوں کہ سب سے زیادہ سکھ کمیونٹی جو ہے وہ بھی ہمارے علاقے میں ہے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تیراہ اور خیبر ایجنسی میں سکھ ہیں ۔وہاں کام کررہے ہیں، ان کی دکانیں بھی ہیں، ان کا ہمارے غموں میں اور خوشیوں میں اسی طرح آنا جانا ہے جیسا کہ ہمارے باقی مسلکوں کے لوگوں کا ہے۔ مذہب کا ہے ہمارے اسلام کا۔ 21ویں ترمیم کے حوالے سے میں اس لیے بات کروں گا کہ میں ایکشن پالیسی کمیٹی کا ممبر رہا ہوں، "الحاج شاہ جی گل آفریدی " پڑھنا جاری رکھیں