مذ ہبی رواداری وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے
سب سے پہلے تو میں اللہ رحمن ورحیم کا شکر گزار ہوں۔پھر میں اپنے انتہائی محبوب چیئرمین یونائٹ مفتی ابو ہریرہ محی الدین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس عالمی بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کا موقع دیا۔ یہ کانفرنس پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہورہی ہے۔ پاکستان اور لبنان دونوں باہمی محبت رکھنے والے ممالک ہیں۔ ان دونوں ممالک کو جہاں ایک طرف تہذیب وثقافت اور مذہب نے جوڑ رکھا ہے تو دوسری طرف یہ دونوں ممالک تعصب، شدت پسندی، جہالت، دہشت گردی اور قتل وغارت کے خلاف کوششوں میں بھی مشترکہ اقدار رکھتے ہیں۔ یہ دونوں ممالک روئے زمین پر اخوت، بھائی چارے، ہمدردی، تعاون اور مساوات کے قائل ہیں تو ساتھ ساتھ مسلمانوں او ردیگر اقوام کو اس نقطے پر جمع کرنے کی سعی بھی کررہے ہیں کہ اسلام کی حقیقی صورت کو انسانیت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ "انطوان ضو " پڑھنا جاری رکھیں
انطوان ضو
Please follow and like us: