’’صبح ہونے کو ہے‘‘
28مئی 2012ء کی صبح ہمارے لیے نہایت ہی خوشگوار‘ امید افزا اور ہمارے روشن مستقبل کی ایک جھلک تھی‘ یہ وہ دن تھا کہ جب اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل کے جگمگاتے ہال میں ملک بھر سے منتخب کردہ 500نوجوان علماء کرام ’’علماء امن کنونشن‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے اپنی اپنی نشستوں پر تشریف فرما ہوچکے تھے۔ سچ پوچھیے تو ان نوجوان علماء کے روحانی چہروں سے ہال کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا تھا اور ان کی موجودگی سے ہوٹل کے درودیوار بھی جھومتے محسوس ہورہے تھے‘ ہال میں ایک عجب قسم کی فرحت ومسرت کا احساس ہورہا تھا۔ دل نہ جانے کیوں یہ گواہی دے رہا تھا کہ اس قوم کا مستقبل نہایت تابناک ہے کیوں کہ اس کے مسیحا پرعزم اور جہد مسلسل کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔ "تفصیل " پڑھنا جاری رکھیں