چیئرمین مجلس صوت الاسلام پاکستان
محترم و مکرم عزت مآب جناب سید یوسف رضا گیلانی صاحب وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان
دنیا کے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے مندوبین کرام، علماء عظام اور عزیز ساتھیو!سب سے پہلے تو میں آپ کو مجلس صوت الاسلام پاکستان اس کی ذیلی تنظیم ’’تنظیم صلاح المسلمین‘‘ اور اس عالمی سیرت کانفرنس کے تمام معاونین اور منتظمین کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں اور آپ سب معزز حضرات کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے ہماری دعوت قبول فرمائی اور اس کانفرنس کو رونق بخشی، میں بطور خاص اس کانفرنس کے تمام مقالہ نگار حضرات کا مشکور ہوں جو اندرون اور بیرون ملک سے تشریف لائے ہیں اور اپنے علم و دانش سے ہمیں فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کریں گے، اس کے ساتھ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس عظیم اجتماع کو دین اسلام کی دعوت اور سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنے کا باعث فرمادے (آمین) "خطبہ استقبالیہ:حضرت مفتی ابوہریرہ محی الدین " پڑھنا جاری رکھیں