دنیا میں توانائی کا بحران پاکستان کے قدرتی وسائل

جس سر زمین پر اللہ کے احکامات پر عمل ہوتا ہو وہاں اللہ کی رحمت بارش کی طرح برستی ہے اور زمین و آسمان اپنے خزانے کھول دیتے ہیں، دنیا کی تمام مخلوق اللہ کی رحمت سے فائدہ اٹھاتی ہے مگر جب اللہ کی زمین پر اللہ کی نافرمانی عام ہو جائے تو اللہ کی ناراضگی ظاہر ہوتی ہے اور رحمت کی بارشیں رک جاتی ہیں۔ 
اس وقت پوری دنیا میں توانائی کا بحران اسی وجہ سے ہے کہ ’’انسان‘‘ نے اللہ کی نافرمانی کی تمام حدیں پھلانگ دی ہیں۔
ہم آج کی نشست میں توانائی کے بحران اور پاکستان کی صورتحال کا جائزہ لینگے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان جیسے معدنی ذخائر سے مالا مال ملک میں بحران کیوں ہے؟ 
سطح زمین پر توانائی کے بڑے ذرائع تیل (پیٹرولیم مصنوعات) گیس، کوئلہ اور پانی ہیں۔ دنیا میں توانائی کی کل کھپت اندازاً 15.7 ٹیراواٹ ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال سب سے زیادہ ہے۔ ان کا استعمال صنعت و حرفت، تجارتی عوامل، ذرائع نقل و حمل اور گھریلو کام کاج میں ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں توانائی کا ایک ذریعہ نیو کلیئر پاور بھی ہے اور متبادل توانائی میں شمسی توانائی اور ہوا سے توانائی کی پیداوار اہم ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پیٹرولیم کے ذخائر موجودہ تیل کی کھپت کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ سولہ سال کے عرصے کے لئے کافی ہیں۔  "دنیا میں توانائی کا بحران پاکستان کے قدرتی وسائل " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: