مدارس کی تاریخ بڑی قدیم ہے ،مدارس کی اہمیت وافادیت، مدارس کی آفاقیت ووسعت، مدارس کی ہمہ گیریت اور عالمگیریت کا قوموں کی تاریخ میں بڑا رول رہاہے، جب سے اہل عالم نے مدارس کی اہمیت کو سمجھا اوران کے کام کو سراہا تو زندگی کے ہر میدان میں نت نئے علوم وفنون کاوجود عمل میں آیا اورزندگی کے تمام شعبوں میں مدارس کے فروغ کی ضرورت محسوس ہونے لگی۔جب یہ مدارس ، مدارس اسلامیہ ہوں اور ان کی نسبت خالق کائنات کے پسندیدہ دین مذہب اسلام سے ہوتو پھر ان کی افادیت بھی آفاقی اور عالمگیرمذہب کی طرح عالیشان ہوتی ہے ، یہ الگ بات ہے کہ دنیا میں چند بزعم خویش ترقی یافتہ، تعلیم یافتہ، تہذیب یافتہ اور متمدن لوگ ان مدارس کی نسبت کو قدامت پرست، بنیاد پرست،دقیانوسی سمجھتے اور دہشت گردی کے اڈے وغیرہ جیسے گھناؤنے اور غیر اخلاقی الفاظ سے تعبیر کرتے ہیں۔ "دینی مدارس کے ساتھ سندھ حکومت کی محاذ آرائی " پڑھنا جاری رکھیں
دینی مدارس کے ساتھ سندھ حکومت کی محاذ آرائی
Please follow and like us: