قائداعظم کا پاکستان
لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ( الأیۃ)
جناب وزیر مذہبی سردار محمد یوسف صاحب، وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی ظفر اقبال صاحب، جناب قاری حنیف جالندھری صاحب، جناب میجر محمد عامر صاحب، جناب مفتی ابوہریرہ محی الدین صاحب ، علماء کرام ،مہمانان گرامی اور عزیز طلبہ (السلام علیکم)
علامہ اقبال نے فرمایا کہ
کی محمدﷺ سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا، لوح وقلم تیرے ہیں
سب سے پہلے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں مجلس صوت الاسلام کو اور ان کے مقصد کو، پاکستان کی تاریخ میں بہت کم ایسے پروگرام منعقد ہوتے ہیں جو ہر طرح کی فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اسلام کی بنیادی تعلیم کو اجاگر کرتے ہیں۔ اقلیتوں کا تحفظ ہو یا کسی بھی انسان کے جان ومال کے تحفظ کی بات ہو۔ایک ہی بنیاد اور وہ ہے قرآن مجید کے احکامات اور محمد مصطفیﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ،ہماری ماں سیدہ عائشہ صدیقیہؓ کے بقول آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتا پھرتا زندہ قرآن ہیں۔ "صد یق الفاروق ‘چیئرمین متروکہ املاک وقف بورڈ کا اظہار خیال " پڑھنا جاری رکھیں