کراچی (پ ر) مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیر اہتمام تربیت علماء کورس سال 2016-17ء کا آغاز ہوگیا۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 29شوال1437ھ بمطابق4اگست2016ء ہے۔ مجلس صوت الاسلام سیکرٹریٹ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تربیتی کورس میں داخلے کے لئے وفاق المدارس العربیہ سے درجہ عالمیہ کی سند اور جائزہ امتحان میں کامیابی لازمی شرط ہے جبکہ 1436ھ/1437ھ میں فارغ التحصیل طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ تربیت علماء کورس ایک سال پر مشتمل ہوتا ہے جس کا نصاب عصر حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا جاتا ہے۔ امسال اس نصاب میں اقوام عالم میں مسلمانوں کے اہم مسائل، جدید فقہی ومذہبی مسائل پر مباحث، سیرت مطہرہ اور عصر حاضر کے مسائل ، فن تحریر وتقریر اور اسلوب دعوۃ وارشاد، معاشرہ کے اہم مسائل اور علماء کا کردار، مستشرقین ومستفربین کے نظریات کا تنقیدی جائزہ شامل ہیں اس کے علاوہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کا تعارف وعملی مشق اور علمی واصلاحی شخصیات کے ساتھ نشست، سیمینارز اور مطالعاتی دورے بھی نصاب کا حصہ ہوتے ہیں۔ انتظامیہ مجلس صوت الاسلام کے مطابق شریک کورس طلبہ کو فی کس 4000/=روپے ماہانہ مشاعرہ بھی دیا جاتا ہے۔ "مجلس صوت الاسلام پاکستان " پڑھنا جاری رکھیں
مجلس صوت الاسلام پاکستان
Please follow and like us: