صوت الاسلام اتحاد امت کا فریضہ انجام دے رہی ہے
’’میں آپ سب حضرات کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ حضرات نے اتنے بڑے عظیم ’’علماء امن کنونشن‘‘ میں مجھے شرکت کا موقع عنایت کیا۔
مؤتمرالعالم الاسلامی کی طرف سے مختلف ذمہ داریوں کے سلسلے میں مجھے دنیا کے مختلف حصوں میں جانا ہوتا ہے‘ دانشوروں‘ صحافیوں‘ قلمکاروں‘ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات ہوتی ہے تو میں یہ بات محسوس کرتا ہوں کہ ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا جو فریضہ ہے اس کیلئے شروع سے کام ہوتا رہا کبھی اس میں کامیابی ہوجاتی ہے کبھی ایسا لگتا ہے کہ منزل ابھی بہت دور ہے۔شاید آپ کے علم میں یہ بات ہو کہ سید جمال الدین افغانیؒ نے بھی مسلمان رہنمائوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف کیا کہ جتنی کوششیں اس نے مسلمان رہنمائوں کو اکٹھا کرنے پر صرف کیں اتنی کوششیں عامۃ المسلمین پر کرتے تو بہت زیادہ کامیابی مل جاتی جیسے کہ آج کل مجلس صوت الاسلام پاکستان عامۃ المسلمین میں کام کررہی ہے جو صحیح راستہ ہے۔ "مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق " پڑھنا جاری رکھیں