کراچی (پ ر) چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں بیرونی ہاتھ کو خارج از مکان نہ سمجھا جائے۔ معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت کا ثبوت ہے۔ ان کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جانی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس صوت الاسلا پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ تنظیم کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء سے انتہائی دلی دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین ومذہب نہیں ہوتا۔ ان کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جانی چاہیے۔ "معصوم طلبہ پر حملہ دہشت گردوں کی سفاکیت " پڑھنا جاری رکھیں
Please follow and like us: