ایسے لوگوں کو روکنا ہوگا جو اسلام اور علماء کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،
صدر مجلس، مہمان خصوصی جناب سردار محمد یوسف صاحب وفاقی وزیر مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی، علماء کرام، میرے شیخ المشائخ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ خلیل احمد صاحب، عزیز احمد صاحب، محترم اراکین پارلیمنٹیرینز اور ملک بھر سے آئے ہوئے معزز علماء کرام اور میرے عزیز ساتھیوں ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
واللہ جانئے اس تقریری مقابلے کے انعقاد پر میری 6مہینے کی محنت ہے اور میں نے یہ 6مہینے رات دن ایک کیے ہیں اور پورے پاکستان سے اپنے ان نوجوانوں کو آگے لایا اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پہلا انعام 10لاکھ روپے ، دوسرا انعام 5لاکھ اور تیسرا انعام ڈھائی لاکھ روپے کا رکھا۔
میں اللہ وتبارک وتعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس تاریخی قدم کا ہم نے آغاز کیا تھا آج وہ نہایت ہی شاندار اور پروقار طریقے سے اختتام پذیر ہورہا ہے۔ میں اپنے اُن ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اتنے شاندار طریقے سے اس تقریب کو کنونشن سینٹر میں سجایا ہے۔ میں ان ساتھیوں کی عظیم کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ایک طویل فہرست ہے میرے پاس جن کا شکریہ ادا کرنا ہے مگر نقیب محفل میرے پیچھے کھڑے ہیں جب انہوں نے اپنے والد محترم کو نہیں چھوڑا تو مجھے کہاں چھوڑیں گے مگر چیئرمین مجلس صوت الاسلام کی حیثیت سے میرے بھی کچھ حقوق ہیں، کچھ انصاف کے تقاضے ہیں اور کچھ میرے اختیارات بھی ہیں۔ آپ مانتے ہیں کہ نہیں مانتے (اس پر ہال میں موجود ہزاروں شرکاء نے ڈیسک بجاکر مفتی ابوہریرہ محی الدین صاحب کے اختیارات کی تائید کی) اس کے بعد مفتی ابوہریرہ محی الدین نے مزید کہا کہ تھوڑا سا وقت اگر اوپر نیچے ہوگیا تو میں اس کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔ "مفتی ابوہریرہ محی الدین " پڑھنا جاری رکھیں