مفتی محمد محی الدین(ر ئیس جا معہ اسلامیہ کلفٹن )

آئیے مل کر طوفان کا راستہ رو کیں،
آپ اس کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے بخوبی واقف ہیں کہ مجلس صوت الاسلام پاکستان کوئی سیاسی یا لسانی تنظیم نہیں ہے بلکہ یہ محض انسانیت کی فلاح اور امن وآشتی کی طرف دعوت فکر کا نام ہے، مجلس صوت الاسلام کی ضرورت موجودہ حالات نے خود ہی پیدا کردی ہے جہاں مذہبی منافرت زوروں پر ہے، انسان دوست لوگ اپنی آواز بلند کرنے سے خوف زدہ ہیں، انسان کو انسان سے اور بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں، ہر طرف آہ وبکاء کا عالم ہے اور دنیا بھر میں کمزوروں کا خون بہانے، ان کی املاک کو نقصان پہنچانے اور ان کی فکری اور عملی زندگی کا عرصہ تنگ سے تنگ تر کرنے کا سلسلہ زور وشور سے جاری ہے خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کو بے دردی سے پامال کیا جاتا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ اسے کار خیر اور ثواب کا کام بلکہ دین ومذہب کا حصہ گردانا جاتا ہے اور مذہبی منافرت پھیلانے کو مذہب کا جزو قرار دیا جاتا ہے۔
مجلس صوت الاسلام پاکستان وہ واحد تنظیم ہے جس نے ان نامساعد حالات میں اپنی آواز بلند کرنے کی سعی جمیل فرمائی اور دنیا کو منافرت سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھایا خواہ وہ منافرت لسانی ہو یا قومی، جغرافیائی ہو یا پھر مذہبی ہر قسم کی بے جا نفرت کے خلاف ہر پلیٹ فارم اور ہر فورم پر خواہ وہ تعلیمی میدان ہو یا ذرائع ابلاغ ہوں ہر سطح پر مجلس نے محبت کا درس دیا ہے ۔ "مفتی محمد محی الدین(ر ئیس جا معہ اسلامیہ کلفٹن ) " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: