ڈائریکٹر الشریعہ اکیڈمی گجرانوالہ
مجلس صوت الاسلام پاکستان نے گزشتہ کئی ماہ سے دینی مدارس کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلوں کا جو سلسلہ شروع کر رکھا تھا وہ 8 جنوری کو مکمل ہوگیا ہے۔ مجلس صوت الاسلام پاکستان کی یہ مہم در اصل کئی سالوں سے جاری ہے کہ دینی مدارس کے طلبہ میں خطابت کے عصری تقاضوں کا ذوق بیدار کیا جائے اور انہیں بیان و خطابت کی فنی ضروریات کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے اسلوب اور معروضی حالات و مسائل کے ادراک کی طرف متوجہ کیا جائے، تاکہ وہ اسلام کی دعوت و دفاع اور معاشرہ کی اصلاح و تنظیم کے لیے زیادہ بہتر خدمات سر انجام دے سکیں۔ اس مقصد کے لیے مجلس صوت الاسلام کے زیر اہتمام خطابت کا ایک سالہ تربیتی کورس بھی جاری ہے جس کے تحت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں علماء کرام کی باقاعدہ کلاسیں بیٹھتی ہیں اور دینی و عصری موضوعات پر مختلف اصحاب علم و دانش کے محاضرات ہوتے ہیں۔ "مولانا زاھدالر اشدی " پڑھنا جاری رکھیں