مولانا فضل رحیم

یہ مولوی لازوال شخصیت ہے کبھی نہیں مٹے گا، 

الحمدللّٰہ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علیٰ من لا نبی بعدہ 
امابعد! اعوذ باللّٰہ من الشیطن الرجیم، بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم: انا نحن نزلنا الذکر وانالہ لحافظون صدق اللّٰہ العظیم وصدق رسولہ النبی الکریم
حضرات علماء کرام معزز حاضرین! میں دل کی گہرائیوں سے مجلس صوت الاسلام اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور جن طلبہ نے اپنے اپنے موضوع پر تقاریر کی ہیں میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج ان کا حوصلہ بڑھا ہے اور ان شاء اللہ العزیز اس میں مزید ترقی وکامرانی نصیب ہوگی۔ میں قاری محمد حنیف جالندھری سے عرض کروں گا کہ وفاق کے اندر بھی ہم کچھ ایسا نظام بنائیں جہاں ہمارے پاس لاکھوں طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ان کے درمیان بھی تقریری مقابلہ کرایا جائے۔ میں اس مبارکباد کے بعد صرف ایک بات عرض کرتا ہوں کہ میجر عامرصاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ علماء، مدارس اور مساجد کو کچھ نہیں ہوگا اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ایسا وقت آیا تو ہم تین باہر نکلیں گے آپ آرام سے سوجائیں ۔ میں آج آپ کے علم میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ یہ مولوی لازوال شخصیت ہے، یہ کسی کے مٹانے سے کبھی نہیں مٹے گا ۔اللہ جل شانہٗ نے وعدہ کیا ہے کہ یہ قرآن مجید ہم نے اتارا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ اس حفاظت کرنے والے کا نام مولوی ہے۔ مولانا روم کا ایک شعر مجھے یاد آیا، فرمانے  لگے ۔ "مولانا فضل رحیم " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: