وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف

قابل احترام صدر مجلس فضل رحیم صاحب، انتہائی قابل قدر علماء کرام، محترم مفتی ابوہریرہ محی الدین صاحب، مفتی محی الدین صاحب، پارلیمنٹیرین صاحبان ،چوہدری نذیر احمد صاحب اورقاری عثمان صاحب انتہائی قابل قدر نوجوان علماء کرام، حاضرین محفل السلام علیکم 
یہ پہلا موقع ہے کہ اس طرح کا اجتماع یہاں کنونشن سینٹر میں منعقد کرایا گیا میں اس پر مجلس صوت الاسلام کے چیئرمین اور تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 
میں پچھلے ڈیڑھ دو سال سے مجلس صوت الاسلام کی تقاریب میں شرکت کرتا رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسی پروقار تقاریب کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں بھی اگر دیکھا جائے تو ایسی تقاریب سے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ تعلیم وتربیت وقت کی ضرورت ہے اور اسی ضرورت کا احساس رکھتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام بھی میں نے مجلس صوت الاسلام کے پروگراموں میں دیکھا ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ ایک بہت بڑا کام ہے۔ میں نے کراچی،اسلام آباد اور دیگر جگہوں پر دیکھا کہ مجلس صوت الاسلام دین کی صحیح خدمت کررہی ہے ۔وہ نوجوان طلباء جو مدارس سے فارغ ہوتے ہیں ان کی تعلیم وتربیت کا اہتمام کرتی ہے۔ یہی ایک طریقہ ہے جو آگے جاکر عملی زندگی میں نوجوان بہتر انداز میں اپنی خدمات   سرانجام دے سکتے ہیں۔  "وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: