کبوتربازی اور بھارت کی چالبازی

گزشتہ شمارے میں بھی عرض کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اورزوردے کر یہ بات کہی تھی کہ اس صورت حال میں پاکستان کو انتہائی احتیاط سے قدم اٹھانا ہوں گے، یہ بھی عرض کیا تھا کہ بھارت جنگ نہیں لڑے گا۔ مگر کبھی بھی کہیں بھی کسی بھی صورت اپنی شر انگیز کارروائی سے بھی باز نہیں آئے گا جس کا ایک ڈرامہ وہ ’’سرجیکل اسٹرائیک‘‘ کی شکل میں سامنے لایا۔ اگرچہ اس نے پاکستان کے 2 فوجی شہید کئے مگر جوابی وار میں اپنے بیسوں باوردی جوانوں سے ہاتھ دھوبیٹھا اور پاکستان کی بروقت سفارتکاری اور پاک فوج کے موثر اقدامات کی بدولت آج دنیا بھر میں منہ کالا کئے پھر رہا ہے۔ اندرون بھارت بھی مودی سرکارکو کئی محاذوں پر سبکی کا سامنا ہے۔اپوزیشن رہنما الگ لعن طعن کررہے ہیں اور عوام بھی تھو تھو کررہے ہیں ایسے میں صرف ایک انتہا پسند میڈیا ہی ہے جو چائے کے کپ میں طوفان برپا کیے ہوئے ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت تو نہیں ملے تاہم اب انڈین پولیس بیچارے بھولے بھٹکے ایک کبوتر کو سامنے لے آئی ہے جس پر بھارتی میڈیا میں کافی دلچسپ تبصرے جاری ہیں، ادھر مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور بربریت کی تازہ لہر کو قریباً 150دن ہونے کو آئے ہیں مگر بھارتی مظالم ہیں کہ رکنے کا نام نہیں لے رہے، آزادی کے متوالے بھی اپنے جذبات کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے باوجود کرفیو اور دیگر پابندیوں کے ہر دم سڑکوں پر آزادی کے نعرے لگانے سے نہیں چوکتے،اب تو ان حریت پسندوں نے پاکستان کے سبزہلالی پرچم کے ساتھ ساتھ چین کا پرچم بھی لہرا دیا ہے اور قابض فوج وہندوانتہاپسندوں کے دلوں پر خوب مونگ دل رہے ہیں۔
"کبوتربازی اور بھارت کی چالبازی " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: