کرپشن کی کہانی

ملک کے کروڑوں عوام ایسے ہیں جو اس منظر سے بالکل بے خبر اور ناآشنا ہیں جو کسی بڑے سرکاری افسر‘ کسی وزیر یا پھر اعلیٰ شخصیت کے دفتر کے کسی خاموش کمرے‘ کسی اعلیٰ ترین ہوٹل کی لابی‘ بیرون ملک دورے پر گئی ہوئی کسی شخصیت کے ہوٹل کے کمرے یا پھر کسی مخوص مقام پر برپا ہوتا ہے۔ دنیا کے کسی امیر ملک کی امیر ترین ملٹی نیشنل کمپنی کا کوئی نمایندہ اپنی چرب زبانی اور مخصوص مسکراہٹ کے ساتھ کسی اعلیٰ افسر‘ وزیر یا اعلیٰ شخصیات کو ترغیبات دے رہا ہوتا ہے۔ تمام معاملے کو خفیہ رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ پیسے کی کسی بیرون ملک بینک میں باہر ہی باہر منتقلی کے انتظامات بھی بتاتا ہے اور پھر اس ڈیل کی کامیابی کے بعد اپنی کمپنی کے ہیڈ کوارٹر لوٹ کر اس کمیشن کی رقم کو کسی پلانٹ کی قیمت‘ کسی ٹھیکے کی لاگت یا کسی چیز کے سپلائی آرڈر میں شامل کرکے اپنی کمپنی میں ایک بہترین مارکیٹنگ آفیسر کی حیثیت سے شاباش وصول کرتا ہے۔ اس لیے کہ اب تو یہ ڈیل اس کی کمپنی کیلئے پکی ہوگئی کہ منظوری کے دستخط کے ساتھ کرپشن کی مہر تصدیق بھی ثبت ہوچکی ہے۔ "کرپشن کی کہانی " پڑھنا جاری رکھیں

Please follow and like us: