یہ ُمشت ِ خاک تیری جستجو میں زندہ ہے
محبوب رب العالمین، سید المرسلین، خاتم النبیین، فخر موجودات، سرور کائنات، نیر تاباں، مہر درخشاں، حاملِ قرآن، نور مبین، رحمۃ للعالمین، اِمام الاولین و الآخرین، صاحب قاب و قوسین، بشیر و نذیر، سراج منیر، مولائے کل، ختم الرسل، محسن انسانیت، رہبر آدمیت، یتیم عبداللہ، جگر گوشۂ آمنہ، سید عرب و عجم، ہادیٔ عالم، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا ظہور قدسی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت اور دنیا میں تشریف آوری ایک ایسا تاریخ ساز لمحہ اور عظیم انقلاب ہے جس نے کائنات کی ایک نئی جہت، نیا موڑ اور فلاح و کامرانی کا ایک نیا دستور عطا کیا۔ انسانیت کو جینے کا حوصلہ اور زندہ رہنے کا سلیقہ دیا۔ اس نور مبین کی آمد سے عالم شش جہات کا ذرہ، ذرہ حیات انسانی کا گوشہ گوشہ جگمگانے لگا۔ ظلم، جہالت، ناانصافی، کفر وشرک اور بت پرستی میں مبتلا انسانیت مثالی ضابطہ حیات، احترام انسانیت کے شعور سے باخبر، عدل کی بالادستی کے تصور سے آگاہ اور ایمان کے نور سے منور ہوئی۔ عالم انسانیت کی خزاں رسیدہ زندگی میں پر کیف بہار آئی۔ ایمان کی دولت نصیب ہونے سے بندگان خدا کو وہ منزل ملی جس سے توحید کا نور عام ہوا اور کفر و شرک کی تاریکی چھٹ گئی۔ "ڈاکٹر حافظ محمد ثانی " پڑھنا جاری رکھیں
ڈاکٹر حافظ محمد ثانی
Please follow and like us: